بدمعاشی پر گورنر راج لگے گا، عمران خان کی اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر بدمعاشی اور دھونس کی سیاست کی تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: فیملی اور وکلا سے ملاقات عمران خان کا حق، سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست نے ایک بار خیبرپختونخوا کا معاملہ حل کردیا تو پی ٹی آئی کے پاس رہ کیا جائےگا؟

فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوجی آفیسر کی شہادت پر جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے، یہ رویے درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اب کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بہنیں بھی اگر سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو ملنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد پر کوئی چڑھائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے مترادف ہے، بیرسٹر گوہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ہمیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے