عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی تھی، وفاقی وزرا کا یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ صوبائی حکومت پہلے ہی گڈ گورننس کا روڈ میپ دے چکی ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے سول افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی جائے، اس سے سرکاری اخراجات میں کمی ہوگی، گڈ گورننس اور شفافیت کے لیے صوبے کے تمام سرکاری، خودمختار و نیم سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کی جائیں۔ کوئی بھی سرکاری بھرتی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کل ہونے والے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے، ہمارے اصولی مؤقف کے ساتھ اجلاس کے تمام شرکا نے اتفاق کیا ہے۔ این ایف سی میں ضم اضلاع کا شیئر شامل نہیں جو 1375 ارب روپے بنتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ طورخم بارڈر 55 روز سے بند ہے، جس کے باعث ڈرائیوروں کے ساتھ مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو کھانے پینے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا

انہوں نے کہاکہ سول افسران بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ