اٹک میں دریا سے سونا نکلنے کا انکشاف

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر سونا دریافت ہوا تھا جسے غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نور عالم خان نے انکشاف کیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان اٹک کے مقام پر دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالے جانے کا عمل مستقل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو سونا نکالنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ ’میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں کہ لوگوں نے اس جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور دریا سے مشینوں کے ذریعے سونا نکالا جا رہا ہے اور یہ سب غیر قانونی طور پر ہو رہا ہے‘۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کی بجائے اس کے لیے لیز جاری کی جائے اور کسی کو بلا معاوضہ یا بغیر لیز کے سونا نکالنے کی اجازت نہ دی جائے‘۔

نور عالم خان نے کہا کہ فی الوقت سونا نکالے جانے سے ملک کی معیشت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا لہٰذا اس مقصد کے لیے لیز جاری کی جانے سے یہ رقم قومی خزانے میں آئے گی۔

انہوں نے  اٹک کی انتظامیہ اور فوج سے کہا کہ وہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے، جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی