میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کو میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے اہلخانہ کل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے قیام کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔

مزید پڑھیں: میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میر رضا کے اہلخانہ کو اعتماد میں لیے بغیر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ تحقیقات کے لیے طے کیے گئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔

پولیس رپورٹ پیش ہونے سے پہلے کمیشن کا اعلان کیوں؟

جبران ناصر نے سوال اٹھایا کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی جانی ہے تو اس سے ایک روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیوں کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت پولیس کی تفتیش کے نتائج سے پہلے ہی آگاہ ہے اور ان نتائج سے اتفاق نہیں کرتی؟

وکیل میر رضا کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے والی تھیں تو اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس معاملے کی وضاحت ہونی چاہیے۔

جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟

جبران ناصر نے سوال اٹھایا کہ میر رضا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کیوں تشکیل نہیں دی گئی اور پولیس افسران کے مبینہ مجرمانہ رویے کی تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس کے تمام پہلوؤں، بالخصوص پولیس کی ابتدائی تحقیقات اور اس دوران اختیار کیے گئے طریقہ کار کی بھی غیر جانب دارانہ جانچ ہونی چاہیے۔

قبل ازیں سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان سے اس فیصلے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا معاملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر بحث ہے۔ واقعے کی ابتدائی تحقیقات اور میڈیکل رپورٹس سے متعلق مختلف سوالات سامنے آنے کے بعد میر رضا کے اہلخانہ نے موت کو خودکشی قرار دینے کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: میر رضا کے والدین کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تحقیقات کی براہِ راست نگرانی کا مطالبہ

کیس میں بعد ازاں قبر کشائی، دوبارہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل جیسے اقدامات بھی کیے گئے، جبکہ مختلف رپورٹس میں سامنے آنے والے تضادات نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

اب میر رضا کے اہلخانہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت اور جے آئی ٹی کے قیام کے مطالبے کے بعد کیس کی تحقیقات کے طریقہ کار پر ایک نیا تنازع سامنے آگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟