سہیل آفریدی کا وقت ختم، عارضی اقتدار میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں، اختیار ولی

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وقت ختم ہوچکا ہے، عارضی اقتدار ہے اور زیادہ بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جو خود کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کہتے ہیں، کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران جوشِ خطابت میں حد سے زیادہ جذباتی ہوگئے اور خیالی انقلاب اور عمران خان کے نام نہاد راج کے دعوے کرتے رہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی خان نے کہا کہ جس ضلع میں آج جلسہ کیا گیا، اسی جلسہ گاہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ایک تالاب موجود ہے جہاں گدھے، گھوڑے، خچر اور انسان ایک ہی گھاٹ پر ایک ساتھ پانی پیتے ہیں، لیکن صوبائی حکومت 13 برسوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی راج اور انقلاب کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں۔ اگر واقعی عوامی حکومت ہوتی تو لوگوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار میسر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا احتساب کریں گے اور ہر قدم پر آپ کو روکیں گے، آپ کو ٹکر کے نہیں بلکہ ڈبل ٹکر کے لوگ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، اختیار ولی

اختیار ولی خان نے کہا کہ جلسے کے بعد پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے بجائے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا رخ کریں، جہاں درجن بھر بھی آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں جبکہ 300 سے زائد مریض باہر انتظار کر رہے ہیں۔ جنہیں بیڈ نہیں ملتا وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دے دیتے ہیں اور ان کی لاشیں تابوتوں میں گھروں کو روانہ کی جاتی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں کی یہی حالت ہے اور پورے خیبرپختونخوا میں بمشکل 3 درجن آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جو حقیقت کے برعکس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے لیے دعا کرنی چاہیے، یہی وہ فوج ہے جس کے بعض کرداروں کے باعث عمران خان وزیر اعظم بنے اور اسی کے نتیجے میں موجودہ حکمران بھی چند دنوں کے لیے اقتدار میں آئے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ یاد رکھا جائے کہ یہ عارضی اقتدار ہے اور زیادہ بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے اور جو بھی اس کے خلاف بات کرے گا، عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان

انہوں نے سہیل آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا وقت ختم ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اور عمرانی حکومت اور سازشیں انجام کو پہنچ چکی ہیں، اب عوامی حکومت آئے گی اور انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت