بیت الخلا میں دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے انجینیئر ملازمت سے برطرف

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے ایک انجینیئر لی کو کام کے دوران طویل بیت الخلا کے وقفے لینے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جس پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بواسیر کے مریض ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اپریل اور مئی 2024 کے دوران لی نے 14 بیت الخلا کے وقفے لیے، جن میں سب سے طویل وقفہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا

لی نے کمپنی کے خلاف عدالت میں غیر قانونی برطرفی کا مقدمہ دائر کیا اور 3 لاکھ 20 ہزار یوآن (قریباً 45,000 امریکی ڈالر) معاوضے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بواسیر کی دوائیں اور جنوری میں اسپتال میں ہونے والے علاج کے ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیے۔ تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ لی کا بیت الخلا میں گزارا گیا وقت ان کی جسمانی ضرورت سے بہت زیادہ تھا اور اپیل مسترد کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار

چین کے لیبر قوانین کے مطابق ملازمین کو حفظان صحت کی سہولت دی جاتی ہے، مگر اس واقعے میں عدالت نے طویل اور غیر معقول وقفوں کو کمپنی کے جائز اقدام قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!