چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے استعفا پیش کیا، جس سے متعلق صدرِ مملکت کو وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے سیکریٹری کے توسط سے باقاعدہ نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری ہوا تھا جبکہ انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

’تاہم ذاتی حالات کے باعث اب ان کے لیے ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔‘

شوکت عزیز صدیقی کے مطابق معاہدے کے خاتمے کے لیے شق XII کے تحت ایک ماہ قبل نوٹس دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں