اسلام آباد، کاک پل سے روات ٹی کراس تک ٹریفک متاثر، متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ آج شام کاک پل سے روات ٹی کراس تک ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔ ڈائیورشن پلان کے تحت شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

اسلام آباد پولیس کے مطابق، کاک پل سے روات ٹی کراس تک ٹریفک شام 3 بجے سے 5 بجے تک متاثر رہے گی۔ شہریوں کے لیے متبادل راستے درج ذیل ہیں:

اسلام آباد سے کاک پل اور روات جانے والے افراد کاک پل سے کہوٹہ روڈ، ماڈل ٹاؤن، ہمک، اور جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔

روات جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک سواں راولپنڈی کی جانب جا سکتی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گے اور شہریوں کو ہدایات فراہم کریں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت نکالیں۔

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟