امریکی ثالثی میں غزہ جنگ بندی پر پیشرفت، میامی میں اعلیٰ سطحی بات چیت متوقع

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج یعنی جمعے کے روز میامی میں قطر، مصر اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کریں گے۔

معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت اسرائیل کو غزہ میں اپنی پوزیشنوں سے انخلا کرنا ہوگا، حماس کے بجائے ایک عبوری انتظامیہ فلسطینی علاقے کا نظم و نسق سنبھالے گی، جبکہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے غزہ امن معاہدے کو سنگین خطرہ ہے، قطر نے خبردار کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر میں ہونے والے اس معاہدے کے اگلے مرحلے پر پیش رفت تاحال سست روی کا شکار ہے، یہ معاہدہ واشنگٹن اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی ثالثی میں طے پایا تھا۔

ترکیہ نے بتایا ہے کہ اس کے وزیر خارجہ حاقان فدان ان مذاکرات میں شریک ہوں گے، امریکی میڈیا کے مطابق قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ بدھ کے روز ایک خطاب میں کہا کہ ترکیہ ہر محاذ پر پرعزم انداز میں جدوجہد جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہونے والے واقعات کو فراموش نہ کیا جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات نازک مرحلے میں داخل ہو چکے، قطری وزیراعظم

ایکسیوس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے توقع ہے کہ وہ 29 دسمبر کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے، جہاں امریکی صدر ایک طویل المدتی معاہدے پر زور دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز قوم سے ٹیلی وژن خطاب میں دعویٰ کیا کہ غزہ کی جنگ بندی نے ’3 ہزار سال میں پہلی بار‘ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں افغان نژاد کا حملہ دہشتگردی ہے، عالمی تعاون ناگزیر، ترجمان دفترِ خارجہ

تاہم جنگ بندی اب بھی نازک صورتِ حال سے دوچار ہے، دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ثالثوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حماس وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ میں اسلحہ سازی کے سربراہ کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا، جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس اقدام پر ٹرمپ نے جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے سے خبردار کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی قیادت میں بین الاقوامی امن و استحکام فورس غزہ میں جلد تعینات ہوگی، صدر ٹرمپ

اسٹیو وِٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے اس شٹل سفارت کاری میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ممکن ہوا، یہ جنگ اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

یہ دونوں شخصیات یوکرین پر روسی حملے کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں بھی شامل ہیں اور ویک اینڈ پر میامی میں روسی حکام سے ملاقات کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟