اسلام آباد: نیڈو گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے حدود میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی، سابقہ ریکارڈ یافتہ نیڈو گینگ کے سرغنہ کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 مسلح ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔ ملزمان کی فائرنگ کے دوران ان ہی کے ساتھیوں کی گولی لگنے سے گینگ کا سرغنہ نوید ظفر زخمی ہو گیا، جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

سنگین جرائم میں مطلوب ملزم

گرفتار ملزم نوید ظفر پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں دکانوں اور گھروں میں ڈاکہ زنی، راہزانی، بائیک چھیننے سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ریڈ اور فائرنگ کی تفصیلات

پولیس کو نیڈو گینگ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی، جس پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کیا۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے حفاظتی حکمت عملی اختیار کی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دیگر ملزمان بھی گرفتار

گرفتار ملزم کی نشاندہی اور ٹیکنیکل و دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس کے 2 ساتھیوں نعیم اور ابوبکر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل، بڑی تعداد میں چھینے گئے پرس، نقدی، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، اسمارٹ کارڈز، موبائل فونز، کیمرہ جات برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟