جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور کے شہر گوایاکوئل میں فٹبالر ماریو پینیڈا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، ان کی ٹیم نے قتل کی تصدیق کی ہے۔
فٹبالر پینیڈا 33 سال کے تھے اور 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ایکوڈور کی قومی ٹیم کا حصہ رہ چکے تھے، تاہم قطر میں 2022 کے فائنلز کے لیے منتخب نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی
گوایاکوئل میں منشیات کی اسمگلنگ سے جڑی گینگ تشدد کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں اور پچھلے چند ماہ میں کئی فٹبالرز بھی ہدف بن چکے ہیں۔
ان کے کلب بارسلونا ایس سی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’ہم اپنے کھلاڑی ماریو پینیڈا کی موت کی اطلاع انتہائی افسوس کے ساتھ دیتے ہیں، یہ واقعہ ان پر حملے کے بعد پیش آیا‘۔
🇪🇨 Ecuadoran footballer Mario Pineida was shot and killed in the port city of Guayaquil on Wednesday, his team said. Pineida, 33, was part of Ecuador's national team for the 2018 and 2022 World Cup qualifiers ➡️ https://t.co/BV4lxfMZ3M pic.twitter.com/t8ttrGthSL
— AFP News Agency (@AFP) December 18, 2025
ایکوڈور کی وزرات داخلہ نے بھی پینیڈا کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی پولیس یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل نیوز آؤٹ لیٹ پرمیسیاس کے مطابق پینیڈا پر دو موٹر سائیکل سوار افراد نے حملہ کیا، جس میں ان کی ماں اور ایک اور عورت بھی متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ شہر گوایاکوئل میں تشدد اور کرائم کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ ستمبر میں ایکوڈور کی سیکنڈ ڈویژن کے 3 کھلاڑی قتل ہوئے تھے، جبکہ ایک مہینہ بعد مقامی فٹبالر برائن انگولا کو بھی فائرنگ میں زخمی کیا گیا تھا۔

ایکوڈور جو کبھی لاطینی امریکa کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا تھا، اب کولمبیا اور پیرو سے کوکین کی ترسیل کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ گوایاکوئل میں کار بم دھماکے، فائرنگ اور جان بوجھ کر لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا ستمبر 2025 کے دوران شہر میں 1,900 قتل رپورٹ ہوئے جو ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔













