پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کو معطلی کا خطرہ، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اپنے، شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ فارم-بی پر ہر سال جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جو اراکین مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کروائیں گے، ان کے نام یکم جنوری 2026 کو پریس ریلیز کے ذریعے شائع کیے جائیں گے، جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ معطلی کے دوران ایسے اراکین پارلیمنٹ یا اسمبلی کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اگر کسی رکن کی جانب سے گوشواروں میں غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں تو کمیشن گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر قانونی کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

کمیشن کے مطابق اثاثوں اور واجبات سے متعلق فارم-بی اور رہنما ہدایات الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر، سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹس سے بلامعاوضہ حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے مقررہ وقت کے اندر اپنے گوشوارے جمع کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صرف وزن کم کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں، ماہرین کا انتباہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

چین کا ’اسکائی آئی‘ سائنسی منصوبہ، دور افتادہ گاؤں سیاحت اور ترقی کا نیا مرکز بن گیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین