کراچی میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کے واقعات، کالز کہاں سے آپریٹ ہو رہی ہیں؟

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے بلڈرز نے گزشتہ روز بھتہ خوری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کراچی کے بلڈرز وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورت حال اور بھتہ خوری کے واقعات پر توجہ دلائی تھی۔

پولیس کے مطابق آباد کے 8 اراکین کو بھتہ وصولی کے لیے دھمکی آمیز کال کی گئی تھیں، پہلا واقعہ 27 ستمبر کو ملیر میں پیش آیا تھا، واقعے کا مقدمہ اسی روز ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری اور امن و امان کے بحران پر ڈاکٹر فاروق ستار کا احتجاج، تاجروں اور بلڈرز کی حمایت

پولیس رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو ناظم آباد میں چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار ہوئے، یہ تینوں ملزمان ملیر میں بھتہ وصولی میں ملوث تھے۔ بھتہ کی کال بیرون ملک کے نمبر سے کی گئی۔ بھتہ کی دھمکی ملنے کا دوسرا واقعہ 30 ستمبر کو بہادرآباد میں ہوا، دوسرے واقعے میں بھی بھتہ کی کال بیرون ملک کے نمبر سے آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم مختلف آن لائن ایپلیکیشن سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ بھتہ کی کال کا تیسرا واقعہ 2 دسمبر کو سرلجر بازار کے علاقے میں پیش آیا، بھتہ کی کال بیرون ملک کے نمبر سے کی گئی تھی۔ واقعے میں ملوث ایک ملزم مارا گیا اور 5 گرفتار ہوئے۔ بیرون ملک کے ہی نمبر سے چوتھی کال دسمبر میں ہی سولجر بازار میں کی گئی، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں صدر کے علاقے میں پانچویں کال بیرون ملک کے نمبر سے کی گئی، چھٹی کال ایک افریقی ملک کے نمبر سے گلشن اقبال میں بلڈر کو کی گئی، ناظم آباد میں دو ہفتے قبل ایک افریقی ملک کے نمبر سے ایک اور کال بلڈر کو کی گئی۔ واقعے میں ملوث ملزم کو درخشان پولیس نے گرفتار کیا، دسمبر میں ہی گارڈن کے علاقے میں بلڈر کو بیرون ملک کے نمبر سے کال کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق تمام واقعات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، تمام کالز غیر ملکی اور جعلی نمبروں سے کی گئی ہیں۔ بھتہ کی کال کے سرغنہ مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔ پولیس کا خصوصی تفتیشی یونٹ بھتہ کے حوالے سے کام کر رہا ہے، کالز غیر ملکی نمبروں سے کی گئی ہیں، متعلقہ اداروں کو اس معاملے کی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان ہلاک، کسی کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ضیا لنجار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے حسن بخشی کی قیادت میں آباد کے وفد نے ملاقات کی تھی، جس میں کراچی میں بھتہ خوری کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ وفد نے بھتہ مافیا کی جانب سے موصول ہونے والی پرچیاں اور بھتہ طلب کرنے والوں کے موبائل نمبرز وزیراعلیٰ کے حوالے کیے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا تھا کہ اگر شکایات پہلے کی جاتیں تو بروقت کارروائی ممکن ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھتہ خوری کے خلاف پریس کانفرنس بھی دیکھ چکے ہیں اور اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم