عمران خان اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ، احتجاج سے کیسے رہائی ہو سکتی ہے؟ فیصل کریم کنڈی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کیا کسی سزا یافتہ کو احتجاج کے ذریعے رہا کروایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں 17 سال قید کی سزا، عدالت میں پی ٹی آئی کے دعوے رد

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں۔

انہوں نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے، بشریٰ بی بی غیر سیاسی کیسے ہو سکتی ہیں؟ ڈی چوک ریلی میں کون شامل تھا؟ کیا بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟

گورنر نے اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے بھی اپیل کی کہ وہ صوبے کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے جاری آپریشنز کی حمایت کریں، کیونکہ امن کے قیام سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے مناظر، کمرۂ عدالت کے اندر کیا ہوا؟

وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا ختم ہونے کے بعد یہ سزا شروع ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp