صدر آصف علی زرداری کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بغداد میں عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی ہے۔ صدارتی محل آمد پر صدرِ پاکستان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر کل عراق روانہ ہوں گے

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بغداد تہذیب، تمدن اور استقامت کی علامت ایک تاریخی شہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوں نے عراق کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور قومی وحدت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟