چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے ہیرو سمیر منہاس کو بڑی خوشخبری سنادی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے ہیرو سمیر منہاس کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح: محسن نقوی کا ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، میچ کے بعد ٹیم منیجر سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آج کے میچ کے ہیرو سمیر منہاس کے بارے میں بتایا کہ وہ عرفات منہاس کے چھوٹے بھائی ہیں جنہوں نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ عرفات منہاس بھی انڈر 19 کھیل چکے ہیں اور اب سمیر منہاس بھی انڈر 19 کھیلے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سمیر منہاس آگے بھی کھیلیں گے لیکن ان کے لیے اصل چیز پی سی بی ایڈاپشن پروگرام  ہے، انہوں نے سمیر منہاس کے 2 سال کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، استقبال کی تیاریاں مکمل

یاد رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے بھارت کے خلاف فائنل میں سمیر منہاس نے 172 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے، انہیں شاندار کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم