انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح: محسن نقوی کا ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، استقبال کی تیاریاں مکمل

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائنل میں کامیابی کے بعد محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور نہ صرف ان کے حوصلے بڑھائے بلکہ ان کے شاندار کھیل کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی ہر طرح کی ضروریات، بشمول میڈیکل سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔

ایشیا کپ کی فاتح پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچے گی، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پیر کی صبح زمبابوے روانہ ہونے والی تھی، لیکن اب روانگی کا شیڈول ایک دن مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح: بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر 19 ٹیم کی اس کامیابی پر کل ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف خود کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟