پنجاب میں ماحولیات اور جنگلات کے نظام میں بڑی اصلاحات، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرپشن فری ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے شعبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک بڑا اور تاریخی اقدام اٹھا لیا ہے۔ صوبے میں 10 سال بعد انگریز دور کے بنائے گئے فارسٹ ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ماحولیات سے متعلق تمام نظام کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) میں کاغذی کارروائی کا سو فیصد خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ای پی اے جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل طور پر چلنے والا پنجاب کا پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر دستاویز کو مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے چند سیکنڈز میں تصدیق ممکن ہو گی۔

مزید پڑھیں: کینسر اور دل کے مریضوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

ڈیجیٹل نظام کے باعث ہر فیصلے کی مکمل پڑتال کی جا سکے گی، جس میں وجوہات، سفارشات، منظوری اور دیگر تمام تفصیلات کا ریکارڈ محفوظ ہوگا اور کسی بھی وقت دستیاب رہے گا۔ پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق ماحولیات سے متعلق کوئی بھی محکمہ جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر نہ کوئی حکم جاری کر سکے گا اور نہ ہی کوئی منظوری دے سکے گا۔

ڈیجیٹل نظام e-FOAS کے علاوہ کسی اور طریقے سے حکم نامہ، اجازت یا انتظامی فیصلہ جاری کرنے پر متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ لائسنس، لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات بھی اب صرف e-FOAS نظام کے ذریعے ہی جاری کی جائیں گی، جبکہ ڈیجیٹل نظام سے ہٹ کر جاری ہونے والا کوئی بھی حکم، تصدیق یا منظوری قانونی حیثیت نہیں رکھے گی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی مداخلت کے خاتمے سے جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شفاف، جدید اور مؤثر نظام کے ذریعے عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم