بنگلہ دیش: نیشنل سٹیزن پارٹی کے ایک اور مرکزی رہنما پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر کھلنا میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے لیبر ونگ کے ایک مرکزی رہنما کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔

زخمی رہنما کی شناخت محمد مطلب شکدر (42 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جو این سی پی کے لیبر پلیٹ فارم ’جاتیہ شرمک شکتی‘ کے مرکزی آرگنائزر اور کھلنا ڈویژن کے کنوینر بھی ہیں۔ انہیں شہر کے سونادانگا علاقے میں ایک رہائش گاہ کے اندر صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

این سی پی کھلنا میٹروپولیٹن یونٹ کے آرگنائزر سیف نواز کے مطابق، محمد مطلب شکدر حالیہ دنوں میں خولنا میں ہونے والے ایک اہم ڈویژنل مزدور کنونشن کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی رہنما کو ابتدا میں مقامی افراد کھلنا میڈیکل کالج اسپتال لے گئے، بعد ازاں سر کے سی ٹی اسکین کے لیے انہیں ایک تشخیصی مرکز منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

محمد مطلب شکدر

فائرنگ کے واقعے کے بعد قریبی ضلع جیسور میں سرحدی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے بینا پول سرحد پر نگرانی اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ ملزمان کے بھارت فرار ہونے کا امکان روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے قتل کیس، حملے اور احتجاج: بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں

بی جی بی کی 49ویں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سیف اللہ صدیقی کے مطابق سرحدی گشت کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش کے جنوب مغربی علاقوں میں سیاسی تشدد پر بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث بن گیا ہے، جبکہ حکام نے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ رواں ہی میں  نیشنل سٹیزن پارٹی کے ایک مرکزی رہنما عثمان ہادی کو بھی سر میں گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔ بھارت کی طرف سے شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والی طلبہ تحریک کے متعدد رہنماؤں کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟