قتل کیس، حملے اور احتجاج: بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ کہ آنے والے قومی انتخابات سے قبل ہر صورت ملک میں معمول کا امن و امان برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔

وی نیوز کے نمائندے کے مطابق، بنگلہ دیش میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کی۔ اجلاس ریاستی مہمان خانہ جمنا میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مشیرِ داخلہ ایم ڈی جہانگیر عالم چودھری، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمان، اور مختلف سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے بھارت ’گریٹر بنگلہ دیش‘ سے کیوں خائف ہے؟

اجلاس کے اہم نکات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، اور کرسمس و نئے سال کی تقریبات کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل تھے۔

اس موقع پر انقلاب منچا کے ترجمان اور جولائی تحریک کے کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے اب تک کی گئی گرفتاریوں اور قتل میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے جاری کوششوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

پولیس حکام نے چیف ایڈوائزر کو بتایا کہ ویڈیو فوٹیج کی مدد سے 2 قومی روزنامہ اخبارات اور 2 ثقافتی تنظیموں کے دفاتر پر حالیہ حملوں میں ملوث 31 مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پیر کی صبح تک ڈھاکہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران کم از کم 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے سرحدی قتل اور نوجوانوں کی بڑھتی ناراضگی، بھارت کے لیے بنگلہ دیش میں خطرے کی گھنٹی

گرفتار افراد کے نام محمد کاشم فاروقی، محمد سعید الرحمٰن، راکب حسین، محمد نعیم، محمد سہیل رانا اور محمد شفیق الاسلام بتائے گئے ہیں، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ چٹاگانگ میں بھارت کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کی بھی ویڈیو فوٹیج کے ذریعے شناخت کر لی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شریف عثمان ہادی کے قتل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ آنے والے قومی انتخابات سے قبل ہر صورت ملک میں معمول کا امن و امان برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی