دلیپ پرمار: تھرپارکر کا بے مثل حسن دنیا تک پہنچانے والے سفیرِ سندھ

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے‘ یہ وہ الفاظ ہیں جو اکثر لوگ دلیپ پرمار کی فوٹوگرافی دیکھ کر کہتے ہیں۔ دلیپ پرمار کو لوگ ’سفیرِ سندھ‘ کے نام سے جانتے ہیں اور وہ ضلع تھرپارکر کی خوبصورتی، منفرد مناظر اور رنگوں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں آسمانی بجلی اتنی زیادہ کیوں گرتی ہے؟

دلیپ پرمار کہنا ہے کہ لوگ ان کو سفیرِ سندھ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کا ایک بیٹا ہوں، اپنی مٹی سے محبت کرتا ہوں اور اپنے لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔

اسمارٹ فون سے فوٹوگرافی

انہوں نے سنہ 2017 میں صرف ایک اسمارٹ فون سے فوٹوگرافی کا آغاز کیا۔ وہ تھرپارکر کے پہاڑوں پر جاتے ہیں، جہاں سے آبشاریں بہتی ہیں اور ان حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرتے ہیں۔ ان کی تصاویر میں تھر کی ثقافت، لوگوں کی سادہ زندگی، محبت اور مہمان نوازی جھلکتی ہے۔

تھرپارکر امن و بھائی چارے کا نشان

تھرپارکر پاکستان کا وہ ضلع ہے جہاں تقریباً 60 فیصد آبادی ہندو اور 40 فیصد مسلمان ہے۔ یہاں کے لوگ امن، بھائی چارے اور باہمی محبت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ سب ایک دوسرے کی رسومات اور تہوار مل کر مناتے ہیں جو اس علاقے کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔

مزید پڑھیے: تھرپارکر: بچوں کی بقا کے لیے ماں کی جنگ، ڈھول کے سنگ

’جھرمر جھرمر مھولا برسے۔۔۔‘

دلیپ پرمار کہتے ہیں کہ جب بارش ہوتی ہے، بادل چھا جاتے ہیں، ہریالی پھیل جاتی ہے تو تھرپارکر جنت کا منظر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت یہاں کا موسم، سکون، لوگوں کی محبت، مصروف زندگی میں کسی نعمت سے کم نہیں‘۔

یہی محبت اور خلوص یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے سب سے یادگار تجربہ بن جاتا ہے اور جو انہیں زندگی بھر نہیں بھولتا۔

مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

دلیپ پرمار کی محنت اور فوٹوگرافی نہ صرف تھرپارکر کو روشنیوں میں لائی ہے بلکہ پاکستان کے اس حسین خطے کی اصل خوبصورتی کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

فاس کانفرنس: مصنوعی ذہانت کے بہتر استعمال اور عالمی تعاون پر زور

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ