آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ہوشیار، خبردار ! اسلام آباد میں موسمی انفلوئنزا پھیلنے لگا، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر کے دوران بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر مختلف علاقوں میں بارش اور موسم میں تبدیلی متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں سے بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا، جس پر شہریوں میں مایوسی پائی جا رہی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والا سسٹم زیادہ مؤثر ثابت ہونے کا امکان رکھتا ہے، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سپر فلو کتنی تباہی مچا رہا ہے، اس سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بھی دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کتنے فنڈز ملیں گے؟ آئی سی سی نے تفصیلات جاری کردیں

ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

انسان کیا اصل میں مریخ پر پیدا ہوئے؟ سائنسدانوں کی حیران کن نئی تحقیق سامنے آگئی

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ

دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل خریدنے کے لیے تیار ہو جائے، ایران نے خبردار کردیا

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے