مالک ایلون مسک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا، اسٹارلنک اور دیگر کمپنیوں کے مالک اور دنیا کی امیرترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کو اس وقت امریکی اداروں کی جانب سے تفتیش کا سامنا ہےجو ان کی ٹیسلا گاڑیوں کے خودکار ہونے کے دعوے سے متعلق کی جارہی ہے۔

نجی اخبار ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سیکیوریٹیزز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) ٹیسلا کے ان دعووں کی چھان بین شروع کردی ہے جس میں کمپنی نے اپنی خودکار گاڑیوں کی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا۔ اب ادارے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کس مقام پر ٹیسلا نے سیلف ڈرائیونگ کار کے لیے بلند و بانگ وعدے کئے تھے اور عام صارفین کو گمراہ کیا تھا۔

ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ کار کے متعلق ایک اور اہم بات سامنے آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کمپنی کے انجینیئر نے اعتراف کیا تھا کہ آٹوپائلٹ سافٹ ویئر پہلے 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس وقت ایک عملی مظاہرہ درحقیقت ایک سوچے سمجھے ڈرامے کے تحت کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی ہدایات خود ایلون مسک نے کی تھیں۔

اگرچہ ایس ای سی کمپنیوں کے حفاظتی دعوے پر تفتیش نہیں کرتی تاہم وہ عوام کو اداروں کے گمراہ کن دعووں سے بچانے کا کام ضرور کرتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مکمل طور پر آٹومیٹک ٹیسلا کار کا جو دعویٰ کیا گیا تھا وہ اب بھی سو فیصد ممکن نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حقائق کی روشنی میں ایلون مسک پر مزید مقدمات یا قانونی چارہ جوئی ہوسکتی ہے۔

واضح  رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے بھی مالک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟