واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر، تصویر اسٹیٹس کی پوری اسکرین پر لگانا ممکن

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا مصنوعی ذہانت کا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی چھوٹی یا مربع تصاویر کو اسٹیٹس کی پوری اسکرین پر لگا سکیں گے، اس کے لیے کسی دوسری ایپ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

دی نیوز کے مطابق میٹا اے آئی اس فیچر کے ذریعے تصویر کے اردگرد کا منظر خود تیار کرے گا، تاکہ تصویر موبائل کی پوری اسکرین پر نظر آئے اور اوپر یا نیچے سیاہ جگہ باقی نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، پیغام میں موجود نمبر سے کال، تاریخ سے ایونٹ اور پتے سے مقام تلاش کرنا ممکن

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں موجود تصویر کھول کر ڈرائنگ ایڈیٹر میں جانا ہوگا، جہاں تصویر کو اسکرین کے مطابق بنانے کا نیا اختیار ملے گا۔

میٹا اے آئی تصویر کو صرف بڑا نہیں کرے گا بلکہ اس کے کناروں پر موجود منظر کو دیکھ کر مزید حصہ تیار کرے گا، تاکہ نئی جگہ اصل تصویر کا ہی حصہ محسوس ہو۔

رپورٹ کے مطابق اگر اصل تصویر کے کناروں پر منظر واضح ہو تو اے آئی بہتر نتیجہ دے سکے گا، جبکہ دھندلی یا خالی جگہوں والی تصاویر میں نتائج اتنے اچھے نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے گروپ چیٹس کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف، صارفین کو کیا سہولت ملے گی؟

واٹس ایپ تبدیل شدہ تصویر خودکار طور پر کسی کو نہیں بھیجے گا۔ صارف چاہے تو واپس اصل تصویر پر جاسکتا ہے یا دوبارہ کوشش کرکے تصویر کا نیا انداز حاصل کرسکتا ہے۔

اس فیچر سے خاص طور پر ان صارفین کو فائدہ ہوگا جو مربع یا افقی تصاویر اسٹیٹس پر لگاتے ہیں اور تصویر کے اوپر اور نیچے خالی جگہ نظر آنے سے پریشان ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے یو آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی آئینی عدالت نے اہم درخواستیں خارج کردیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ، خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ

لاہور شاہی قلعہ: میں اکبری گیٹ اور کیوریٹر ہاؤس کی ٹرائل اوپننگ

خیبرپختونخوا کے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، بورڈ آف گورنرز کی سربراہی ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو دینے پر غور

بحریہ ٹاؤن پشاور کیس میں اہم پیشرفت، 6 ارب 40 کروڑ روپے کی جائیداد منجمد کرنے کی توثیق

ویڈیو

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟