اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، تاوان کے لیے اغوا کیا گیا لڑکا پشاور سے بازیاب

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے ایک اور بڑی اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے ایک سنگین کیس کو کامیابی سے حل کر لیا۔

20 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغوا کیے جانے والے 14 سالہ بچے کو بغیر کسی تاوان کی ادائیگی کے پشاور سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم بلال احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 14 سالہ حارث علی کو اغوا کیا تھا اور بعد ازاں اس کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کا ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے فوری نوٹس لیا اور اے ایس پی محمد انضمام خان کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج اور انسانی ذرائع کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا اور قلیل وقت میں مغوی بچے کا سراغ لگا کر اسے پشاور سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کارروائی کے دوران مرکزی ملزم بلال احمد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے منظر عام پر، صحافی سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں اہم اور پیچیدہ کیسز کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا ہے۔

مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب