رونالڈو بہترین مڈل ایسٹ پلیئر قرار، ہزار گولز کا سنگ میل عبور کرنے کا عزم

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ فٹبال کے لیے ان کا جذبہ آج بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک ہزار گولز کا تاریخی سنگِ میل ضرور عبور کریں گے۔

گلوب سوکر ایوارڈز میں بہترین مڈل ایسٹ پلیئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہی۔

سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگالی فٹبالر نے ہفتے کے روز 2 گول اسکور کیے جس کے بعد کلب اور قومی ٹیم کے لیے ان کے مجموعی گولز کی تعداد 956 ہو گئی۔

40 سالہ رونالڈو نے عندیہ دیا کہ وہ کم از کم ایک یا 2 سال مزید فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے ایک ہزار گولز کا ہدف اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب دکھائی دیتا ہے۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے تسلیم کیا کہ اعلیٰ سطح پر کھیل جاری رکھنا جسمانی طور پر مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی حوصلہ افزائی اور جذبہ بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے دباؤ کے باوجود فٹبال سے محبت ہی انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو بمقابلہ میسی: 2025 میں کمائی کی جنگ کس نے جیتی؟

’مسلسل کھیلنا مشکل ضرور ہے، لیکن میں پُرجوش ہوں۔ میرا جذبہ اب بھی بلند ہے اور میں کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں مشرقِ وسطیٰ میں کھیلوں یا یورپ میں، مجھے فٹبال کھیلنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے اور میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انفرادی ریکارڈز اہم ہوتے ہیں، لیکن ان کا اصل مقصد صرف ذاتی کامیابیاں نہیں۔

رونالڈو نے واضح کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ٹرافیاں جیتنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے گولز کی تعداد میں اضافہ بھی جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ’ایسی چیز کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘، رونالڈو کی منگیتر جارجینا کے فٹبالر سے متعلق اہم انکشافات

’آپ سب جانتے ہیں کہ میرا ہدف کیا ہے، میں ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور اس نمبر تک پہنچنا چاہتا ہوں جس کے بارے میں سب بات کرتے ہیں، اگر میں انجری سے محفوظ رہا تو میں یہ ہدف ضرور حاصل کروں گا۔‘

النصر میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال لیگ کی ایک نمایاں شخصیت بن چکے ہیں، انہوں نے نہ صرف گولز اور تجربہ فراہم کیا بلکہ عالمی سطح پر لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا، جس کا اعتراف گلوب سوکر ایوارڈز کی جانب سے کیا گیا۔

عمر اور توقعات کو مسلسل مات دیتے ہوئے رونالڈو کی ایک ہزار گولز کی جدوجہد ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور تاریخی باب بننے جا رہی ہے، موجودہ فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے یہ سنگ میل اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب محسوس ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟