پاکستان میں سماجی سرمایہ کاری کے نئے مالیاتی فریم ورک کا اجرا

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کیونکہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اصل چیلنج پالیسیوں کے اعلان کے بجائے نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کر دیا

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ملک ہے اور سالانہ آبادی میں اضافہ کی شرح تقریباً 2.5 فیصد ہے، جس کے پیش نظر نوجوان آبادی کو باصلاحیت اور ہنر مند بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار معاشی بہتری کی جانب بڑھنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے مؤثر مالیاتی اور ترقیاتی ماڈلز اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دینا تھا، تاکہ سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک جامع مالیاتی ڈھانچہ ہے، جو نتائج پر مبنی فنڈنگ کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل و توانائی کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر مشاورت جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے تحت خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔

انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اقدام کے اجرا پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مراحل میں نتائج پر مبنی فنڈنگ کو مزید وسعت دی جائے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی جانب پیش رفت کی جائے گی، تاکہ سماجی اور معاشی ترقی کے اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں