روس سے تیل و توانائی کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر مشاورت جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تیل اور توانائی کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی توانائی کی وزارتیں مسلسل رابطے میں ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے ’آر آئی اے‘ کو دیے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ جیسے شعبوں میں روس کو نمایاں مہارت حاصل ہے اور پاکستان ان شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، روس سے تیل کی درآمد بند

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس وقت توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر دونوں ممالک کی وزارتیں مشاورت کر رہی ہیں۔ آر آئی اے کے مطابق روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیوف نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں ایک آئل ریفائنری کی اپ گریڈیشن کے امکانات پر بھی بات کر رہی ہیں۔

حالیہ برسوں میں پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ کے بعد مغربی پابندیوں کے باعث روس نئے توانائی منڈیوں کی تلاش میں ہے، جبکہ پاکستان درآمدی توانائی پر آنے والے اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی خریداری کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا، مارکو روبیو

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک پاکستان میں نئی اسٹیل مل کے قیام کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔

توانائی تعاون سے متعلق یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے روسی توانائی کی درآمدات کے بدلے سزا کے طور پر بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، جس کے بعد مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی، جو کسی بھی ملک پر عائد کی گئی بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!