حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین ڈالر سے زیادہ کے دو منصوبوں پر دستخط

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دو منصوبوں پر دستخط ہو گئے ہیں، جن کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ ان منصوبوں میں 180.5 ملین ڈالر کا سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین ڈالر کا پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی صرف 20 فیصد آبادی کو صاف پانی نصیب، ایشیائی ترقیاتی بینک

معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے، جبکہ سندھ اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے۔

سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ فراہم کرے گا، جس سے ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہِ راست مستفید ہوں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہاکہ یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور ساحلی آبادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا۔

اس منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 5 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

سیکرٹری اقتصادی امور کے مطابق منصوبے کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہاکہ یہ منصوبہ زراعت کی جدید کاری اور اخراج میں کمی کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!