سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا، سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔
واضح رہے کہ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔