2025 کامیابیوں کا سال رہا، نئے سال نئے عزم کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا سالِ نو پر پیغام

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 کے اختتام پر ہم شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ اپنے سفر کا جائزہ لیتے ہیں اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ گزرا ہوا سال کئی اعتبار سے آزمائشوں سے بھرپور رہا، تاہم اس نے قوم کی اجتماعی طاقت اور خود اعتمادی کو مزید مضبوط کیا۔ استقامت، نظم و ضبط اور مشکل مگر ناگزیر فیصلوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کو معاشی بحالی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی نئے سال کا رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں بلکہ یہ پاکستانی عوام کی محنت، صبر اور قربانیوں کا نتیجہ ہیں، جنہیں ان کی ثابت قدمی اور مستقبل پر یقین کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے دشمنوں کی جارحیت کے مؤثر جواب اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات و بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میدانِ جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر قوم نے حوصلہ دکھایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مثالی عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے مسلح افواج پر فخر کا اظہار کیا گیا، جنہوں نے ثابت کیا کہ جنگیں غرور سے نہیں بلکہ حوصلے سے جیتی جاتی ہیں۔

بیان میں اقتصادی بنیادوں کو مضبوط بنانے، گورننس بہتر کرنے، سماجی تحفظ میں توسیع اور طویل المدتی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، ساختی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور توانائی کے تحفظ میں پیش رفت کے ذریعے پاکستان نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کا رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ

پیغام میں کہا گیا کہ مستحکم، خود انحصار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہمارا مشترکہ عزم ہے جو ہر شہری کو مواقع اور وقار فراہم کرے۔ اس سال تاریخی سنگِ میل منائے گئے، شہدا اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید کی گئی۔

وزیراعظم نے تعلیم، مہارتوں، ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا اور زراعت، صنعت، آئی ٹی اور قابلِ تجدید توانائی میں پیداوار بڑھانے، جدت کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی میں نئے سال کی تقریبات، بانڈی بیچ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت

ثقافتی اور روحانی ورثے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری روایات اور فنون ہماری طاقت اور شناخت ہیں، جنہیں ترقی کے ساتھ ساتھ فروغ دینا ہوگا۔ ‘عوامی فلاح کو تمام کوششوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے سماجی تحفظ، صحت و تعلیم میں بہتری، کسانوں اور محنت کشوں کی حمایت اور جامع ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔’

انہوں نے کہا کہ ملک امن، علاقائی استحکام، کثیرالجہتی تعاون اور قوانین پر مبنی عالمی نظام کے لیے پُرعزم ہے، اور مکالمے، ترقی اور تعاون کو ترجیح دیتا رہے گا۔

آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور محنت سے ہم ایک مضبوط، منصفانہ اور باوقار پاکستان تعمیر کریں گے۔ نیا سال امید اور مواقع کی روشنی لے کر آئے، وطنِ عزیز سربلند رہے، کھیتوں میں فراوانی، گھروں میں امن اور ہر پاکستانی کی زندگی میں مقصد اور کامیابی نصیب ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

’کنگ آف دی ورلڈ‘ مجسمہ، ٹرمپ اور ایپسٹین کی دوستی پر طنزیہ فن پارہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے