9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عادل راجہ، صابر شاکر اور معید پیرزادہ سمیت 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عادل راجہ، حیدر مہندی، وجاہت سعید، صابر شاکر، اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے دیگر دفعات کے تحت انہیں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا اور 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے خلاف زہر اگلنے، بے بنیاد الزامات لگانے کا اعتراف کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکوشن کی جانب سے مقدمے میں 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اور ٹرائل میں ملزمان کی غیر موجودگی میں کارروائی مکمل کی گئی۔ صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں جبکہ شاہین صبہائی، حیدر مہندی اور وجاہت سعید کو تھانہ رمنا کے مقدمے میں سزا دی گئی۔ عدالت نے وکیل گلفام اشرف گورائیہ کو ملزمان کے قانونی نمائندے کے طور پر مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی 2025 کو ریاستی اداروں کے خلاف کی گئی ڈیجیٹل دہشتگردی سے متعلق تھا، جس میں ملزمان نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک کی سلامتی اور عوامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین صہبائی، صابر شاکر اور عادل راجہ سمیت دیگرکے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنے کا عدالتی حکم

انسداد دہشتگردی قوانین کے مطابق، ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی عدالت میں ٹرائل کیا جا سکتا ہے، جس کے تحت یہ فیصلہ سنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟

بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

وفاقی بجٹ 2026-27: پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو کتنے بڑے ٹیکس ریلیف کا امکان؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

ویڈیو

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی