ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ اسکردو، استور، ہنزہ اور دیگر بلند مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ دیوسائی، کاغان اور ناران کے پہاڑوں پر ہر طرف سفیدی چھا گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیو ایئر پر مری میں برفباری، انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات
گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان بھی ہے۔ مری اور گلیات سمیت گردونواح میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے، تاہم سیاح موسم کا لطف اٹھانے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﯽ ﺩﮬﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺗﻢ ﺳﻔﺮ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﭼﮩﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوشی گیلانی @UrduVirsa @KulAalam @asifbashirch pic.twitter.com/73O2y7MTj8— Media Talk (@mediatalk922) January 6, 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مگر صبح اور رات کے اوقات میں کچھ مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشیں کہیں برفباری، کیا خشک سالی کا خاتمہ ہو پائے گا؟
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی لہر میں گھر سے باہر نکلتے وقت سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔














