بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کی  4 سال بعد اسٹیج پر ملاقات

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بینڈ اسٹرنگز کے سابق اراکین بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے چار سال بعد ایک بار پھر اسٹیج شیئر کر کے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ دونوں فنکار بلال مقصود کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کے موقع پر کراچی میں دوبارہ اکٹھے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ

بلال مقصود نے پیر کے روز اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی پُرشکوہ استقبالیہ تقریب منعقد کی، جس میں بینڈ میراج پرفارم کر رہا تھا۔ تقریب کے دوران میراج بینڈ کی جانب سے گانا سر کیے پیش کیا جا رہا تھا کہ بلال مقصود کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے فیصل کپاڈیا کو بھی اسٹیج پر بلا لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

تقریب میں دونوں سابق بینڈ ساتھیوں نے تقریباً 4 سال بعد ایک ساتھ گانا گایا، جس نے محفل کو یادوں، محبت اور جذبات سے بھر دیا۔ یہ لمحہ تقریب میں موجود شرکا اور مداحوں کے لیے نہایت یادگار ثابت ہوا۔

بعد ازاں فیصل کپاڈیا نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے بعد دوبارہ اسٹیج پر اکٹھا ہونا انتہائی جذباتی تجربہ تھا اور بلال مقصود کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم جنید جمشید نے موسیقار فیصل کپاڈیا کا حوصلہ کیسے بڑھایا؟

واضح رہے کہ اسٹرنگز بینڈ نے مارچ 2021 میں 33 سالہ موسیقی کے سفر کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے اس فیصلے کو باہمی رضامندی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی اختلاف کے بجائے عروج پر اپنے سفر کا اختتام چاہتے ہیں اور اب خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا