اہل پنجاب کے لیے ایک اور خوشخبری، مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا افتتاح کردیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صحت کی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم کے تحت پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس پروگرام کا مقصد بیماریوں کی بروقت نشاندہی، ابتدائی علاج اور احتیاطی اقدامات کو گھر گھر یقینی بنانا ہے۔

پنجاب ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے ٹریک کا چکر لگاتے ہوئے ہر ضلع سے آنے والی انسپکٹرز کا پرتپاک استقبال کیا اور نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ جب مائیں، بہنیں اور بیٹیاں میدان میں قدم رکھتی ہیں تو کوئی طاقت پنجاب کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹیاں صوبے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز فیلڈ میں جا کر گھروں پر بیماریوں کی تشخیص اور ابتدائی طبی سہولتیں فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے بیماری پھیلنے کے بعد انتظار کرنے کے بجائے خود عوام کے دروازوں تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بلڈ شوگر سمیت ابتدائی طبی ٹیسٹ، انجکشن اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کریں گی جبکہ ہر گھر کا ڈیجیٹل ہیلتھ پروفائل بھی مرتب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اس منصوبے کے تحت 25 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور ہر کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے، جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر اس میں اضافے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ محض نوکری نہیں بلکہ ایک قومی مشن ہے، جس کے ذریعے قوم کی بیٹیاں عوام کی خدمت انجام دیں گی اور ان کا احترام ہر شہری پر لازم ہے۔

تقریب میں آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا گیا، بینڈ کی دھنوں پر مارچ پاسٹ ہوا اور موبائل فون کی لائٹس روشن کر کے مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے، کام کرنے کے لیے نیت اور ارادے کی کمی ہے، مریم نواز

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی قیادت اور صحت کے شعبے میں اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت پرو ایکٹو گورننس پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے ہر شہری تک جدید اور معیاری صحت کی سہولتیں پہنچانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟