وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
سینیئر صحافی و اینکر پرسن رؤف کلاسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوہسار کمپلیکس میں پارکنگ کے لیے سی ڈی اے نے درختوں کا پورا جنگل کٹوا دیا ہے۔
ایک اور ظلم ملاحظہ فرمائیں۔
ہمارے ڈان کے رپورٹر @Riazhaq کی ٹوئٹر وال کے مطابق کوہسار کمپلیکس ایک نئے سیکریٹریٹ کے طور پر تعمیر کیا گیا جس میں پارکنگ کے لیے اب سی ڈی اے نے درختوں کا پورا جنگل کٹوادیا کہ نئی پارکنگ کیلئے جگہ بنائی جاسکے۔بجائے اس کے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کو کہتے… pic.twitter.com/u6YJYyvjvw
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) January 7, 2026
مزید پڑھیں: گھنے درختوں سے کنکریٹ کے جنگل تک، ’محسن نقوی اور محمد علی رندھاوا نے کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا‘
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیکریٹریٹ ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ گرین بس پر سفر کیا کریں تاکہ شہر میں گاڑیاں کم داخل ہوں اور آلودگی نہ بڑے۔
رؤف کلاسرا نے مزید لکھا کہ خود انہوں نے 8 گھنٹے تک گاڑیاں پارک کرنے کے نام پر سرسبز اور ہرا بھرا جنگل ہی کاٹ ڈالا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خدا سلامت رکھے نقوی، رندھاوا جوڑ کو یہ اسلام آبا کو اجاڑ کر رہیں گے۔
رؤف کلاسرا نے کچھ روز قبل بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں درختوں کی کٹائی پر وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
رؤف کلاسرا نے لکھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سلامت رہیں اگرچہ ان دونوں نے اسلام آباد کے خوبصورت جنگل، درخت سبزہ کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا۔
اسلام آباد کو کیسے برباد کیا جارہا ہے۔۔ یہ چار ویڈیوز دیکھ لیں۔
محسن نقوی اور محمد علی رندھاوا سلامت رہیں اگرچہ ان دونوں نے اسلام آباد کے خوبصورت جنگل، درخت سبزہ کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا۔۔
پتہ نہیں یہ کیسے لوگ ہیں۔۔ کہاں سے آئے ہیں۔۔ کس مشن پر ہیں۔ بہرحال یہ طے ہے ان دونوں… pic.twitter.com/jH0zMofONI— Rauf Klasra (@KlasraRauf) January 5, 2026
مزید پڑھیں: پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز
ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ کیسے لوگ ہیں، کہاں سے آئے ہیں اور کس مشن پر ہیں۔ بہرحال یہ طے ہے ان دونوں اچھے اور خوبصورت نوجوان وزیر کے ہوتے اسلام آباد کے جنگلوں، سبزے اور درختوں کی خیر نہیں ہے۔












