چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت کو باضابطہ طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کی جانب اہم قدم، آئینی عدالت کی ملک گیر توسیع کا منصوبہ

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس کے کے آغا، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین بھی شریک ہوئے۔

وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کے بعد عدالت کے تین بینچز نے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں باقاعدہ طور پر مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ اس وقت سپر ٹیکس سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔

عدالتی حلقوں کے مطابق نئی عمارت میں منتقلی سے وفاقی آئینی عدالت کے انتظامی اور عدالتی امور میں مزید بہتری آئے گی اور سائلین کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت گزشتہ برس نومبر میں اپنے قیام کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں عارضی طور پر فعال کی گئی تھی، جو اب وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘