بلوچستان: ملازمین کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج جاری

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان گرینڈ الائنس نے ملازمین کی گرفتاری کے خلاف اپنے احتجاج کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن صوبے کے مختلف اضلاع میں پرامن دھرنوں کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

قلات، چاغی اور لورالائی میں دھرنوں کے دوران ملازمین کی بلاجواز گرفتاریوں پر گرینڈ الائنس نے شدید مذمت کی ہے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان گرینڈ الائنس کے سیکریٹری جنرل حاجی علی اصغر بنگلزئی نے کہا کہ پرامن مظاہرین کی گرفتاری ایک اشتعال انگیز اقدام ہے جو احتجاجی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں گرفتار ملازمین کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی اصغر بنگلزئی نے بتایا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کی مکمل منظوری، ملازمین کی سروس اسٹرکچر میں بہتری اور تمام سرکاری ملازمین کو یکساں مراعات کی فراہمی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر بارہا یقین دہانیوں، کمیٹی اجلاسوں اور مشترکہ سفارشات کے باوجود 6 تا 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

علی اصغر بنگلزئی  نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو سفارشات بھیجنے اور کابینہ میں معاملہ زیر بحث آنے کے باوجود مسئلہ التوا کا شکار ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ، گرینڈ الائنس نے احتجاج مؤخر کردیا

انہوں نے مزید بتایا کہ احتجاجی شیڈول میں 14 جنوری کو مختلف اضلاع میں 2 گھنٹے کے لیے علامتی سڑکوں کی بندش اور 15 جنوری کو پورے بلوچستان میں سرکاری دفاتر کی تالا بندی بھی شامل ہے جبکہ 20 جنوری کو ریڈ زون کی جانب ریلی اور دھرنے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔

علی اصغر بنگلزئی کے مطابق آج لورالائی، قلات اور چاغی میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ اس سے قبل پسنی، پنجگور اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جا چکا ہے۔ کل گوادر سمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

بلوچستان گرینڈ الائنس نے تمام ملازمین کو پرامن اور منظم احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم