لیبوبو ٹوائے بنانے والی فیکٹری پر مزدوروں کے استحصال کے الزامات کی تحقیق

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مزدور حقوق کی تنظیم، چائنا لیبر واچ (CLW) نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبوبو گڑیا بنانے والی چینی فیکٹری میں مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے میں واقع شنجیا ٹوائز کمپنی لمیٹڈ میں ملازمین کو اضافی اوور ٹائم پر کام کرنا پڑتا ہے، نامکمل یا خالی معاہدوں پر دستخط کروائے جاتے ہیں اور انہیں تنخواہ کے ساتھ چھٹی نہیں دی جاتی۔ اگرچہ فیکٹری میں بچوں کی ملازمت نہیں دیکھی گئی، لیکن 16 سال کے نوجوان بھی وہی کام کر رہے تھے جو بالغ ملازمین کرتے ہیں، بغیر کسی قانونی حفاظتی تدابیر کے۔

مزید پڑھیں: چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا

یہ فیکٹری پاپ مارٹ کی مرکزی سپلائر ہے اور 4,500 سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ لیبوبو گڑیاں ’بلائنڈ باکسز‘ میں فروخت کی جاتی ہیں، جس میں خریدار کو کھولنے تک مواد معلوم نہیں ہوتا۔

پاپ مارٹ، جو بیجنگ میں قائم ہے، نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے سپلائرز کے باقاعدہ آڈٹ اور سالانہ آزادانہ معائنوں کے ذریعے قوانین کی پابندی کرواتی ہے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو اصلاحات لازمی کرائی جائیں گی۔

تنظیم نے 51 فیکٹری ملازمین کے انٹرویوز کیے تاکہ بھرتی، معاہدے اور کام کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔ تنظیم نے غیر قانونی اوور ٹائم، غیر واضح معاہدے اور حفاظتی تربیت کی کمی کو نشاندہی کی اور پاپ مارٹ سے متاثرہ ملازمین کو معاوضہ دینے اور چین کے مزدور قوانین اور بین الاقوامی معیار کی پابندی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کامیڈین بھارتی سنگھ نے بیٹے کی لیبوبو ڈول کو کیوں جلا دیا؟

لیبوبو گڑیاں دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہیں اور اداکارہ کیم کارڈیشین اور کے پاپ گروپ بلیک پِنک کی رکن لیسا کی حمایت نے پاپ مارٹ کو ایک بڑے کھلونا ریٹیلر کے طور پر ابھارنے میں مدد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں