خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق شعبان کا نیا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز شام کے وقت چاند نظر آنے کا امکان نہایت کم ہے۔
مزید پڑھیں: 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
سپارکو کے مطابق 19 جنوری کی شام چاند کی عمر صرف 17 گھنٹے 36 منٹ ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ قریباً 33 منٹ متوقع ہے، جو رویت کے لیے ناکافی سمجھا جاتا ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد کی بنیاد پر ملک میں شعبان کی پہلی تاریخ ممکنہ طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ شعبان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔














