وزیر خزانہ کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائےخزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مالی امور، معالی محمد الحسینی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

ملاقات کے دوران وزیر مالیات نے یو اے ای کے وزیر کو پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا، جس میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت جاری جائزہ اور کلائمیٹ ریزیلینس پروگرام کی پہلی نظرثانی شامل ہے۔ سینیٹر اورنگزیب نے یو اے ای کے مالی تعاون کی قدر دانی کی اور طویل المدتی سرمایہ کاری شراکت داری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وزرا نے مالیاتی اصلاحات، پرائیویٹائزیشن اقدامات اور پاکستان میں ٹوکنائزیشن کے لیے قائم کردہ ریگولیٹری فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یو اے ای کے وزیر نے پاکستان کی پیشرفت کی تعریف کی اور سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے مواقع میں اضافے کی توقع ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں عالمی اور علاقائی اقتصادی صورتحال پر بھی بات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پالیسیوں کی تسلسل اور اصلاحات کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ ملاقات مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم