پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، صنعت، کانکنی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی اور سماجی اشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان پویلین میں پاکستان بریک فاسٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے بڑے اشاریے تسلی بخش ہیں۔ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 5.5 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ چکا ہے، جبکہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔ ریونیو اکٹھا کرنے کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا چکی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کانکنی اور معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر داخل ہو چکا ہے اور اس ضمن میں امریکی اور چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پا چکی ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ سالانہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے نیوٹیک سمیت متعدد پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، جن کے باعث پاکستانی نوجوان بیرون ملک معیاری روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفاف طریقے سے کی گئی اور اب دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات کی جانب بھی پیشرفت جاری ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز، پاسکو اور پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں کو بند کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، جہاں درست پالیسیوں، اجتماعی محنت، شفافیت اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو خوشحال اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بے لوث قربانی، انتھک محنت اور واضح مقصد کے ساتھ پاکستان بہت جلد اپنی منزل حاصل کرلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

سیاروں، ستاروں اور چاند کی حدیں دھندلا گئیں، ماہرین نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر چاند دریافت کر لیا

وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف

اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

ویڈیو

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب