اقلیتی رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے جمشید تھامس اقلیتی نشست پر رکن اسمبلی بنے تھے، انہوں نے پارٹی عہدے سے بھی استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ سب کے لیے ناقابل قبول ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی بھی پاکستانی یادگار شہداء کی بے حرمتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے اس واقعے میں ملوث افراد کو سامنے لاکر سزا دی جائے، 9 مئی کے بعد تحریک انصاف میں رہنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘