جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، 2 کھلاڑی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں بلے باز ٹونی ڈی زورزی اور ڈونوون فریرا کو انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق، ٹونی ڈی زورزی دائیں ہیم اسٹرنگ کی انجری سے متوقع رفتار سے صحت یاب نہیں ہو سکے، جو انہیں گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ مسلسل ری ہیب کی ضرورت کے باعث وہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ 2023: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

دوسری جانب، ڈونوون فریرا کو اس ماہ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے ایک ڈومیسٹک ٹی20 میچ کے دوران بائیں کندھے (کلاویکل) کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا، جس کے بعد انہیں بھی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ان دونوں کی جگہ ریان رِکلٹن اور ٹرِسٹن اسٹبز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر کو بھی تشویش لاحق ہے، جو پیر کے روز ڈومیسٹک ٹی20 مقابلے میں مسل انجری کا شکار ہو گئے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سب سے زیادہ اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

اپ ڈیٹ شدہ جنوبی افریقی اسکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، کاگیسو ربادا، انریخ نورکیا، لونگی اینگیڈی اور دیگر نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ، گروپ ڈی میں شامل ہے اور اپنی ٹی20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز 9 فروری کو کینیڈا کے خلاف میچ سے کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘