وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت پہلا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے ڈیفیمیشن ٹریبونل لاہور میں دائر درخواست میں 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا پنجاب حکومت نے مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے میک اپ کے لیے 4 کروڑ روپے منظور کیے؟

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ معین قریشی نے ایک نجی ٹی وی ٹاک شو میں وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف جھوٹے، من گھڑت اور ہتک آمیز الزامات عائد کیے، جن میں ان سے منسوب 150 سے 200 پیڈ افراد کو اسمبلی میں داخل کروانے کا الزام شامل ہے، جو سراسر بے بنیاد ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ متنازع بیان ٹی وی اور سوشل میڈیا پر نشر ہوا جسے لاکھوں افراد نے دیکھا، جبکہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی اسے شائع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شدید تنقید کے بعد شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

درخواست کے ساتھ ویڈیو کلپس، اسکرین ریکارڈنگز اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ان جھوٹے الزامات سے ان کی عزت، وقار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ یہ الزام بدنیتی، عناد اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظہر ہے۔

ڈیفیمیشن درخواست میں عام، تعزیری اور خصوصی ہرجانے کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق دعویٰ کا سبب 28 دسمبر 2025 کو پیدا ہوا اور عدالت لاہور کو اس مقدمے کا مکمل دائرہ اختیار حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں