بند صنعتی یونٹس کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع، وزیر سیاحت عبدالرحمان آرائیں کی محکمے کو ہدایات جاری

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر سیاحت، صنعت، تجارت، لیبر و معدنی وسائل عبدالرحمان آرائیں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور ریاستی آمدن میں اضافے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرکے کاروبار کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صنعت، تجارت، لیبر و معدنی وسائل کی محکمانہ بریفنگ کے دوران وزیر حکومت نے کہاکہ ریاست کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم و سیکریٹری صنعت، تجارت، لیبر و معدنی وسائل سردار عدنان خورشید نے وزیر حکومت کو محکمہ کی کارکردگی اور مختلف امور پر بریفنگ دی، جبکہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالرحمان آرائیں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجود وسائل کو بروئے کار لاکر آمدن کے نئے ذرائع پیدا کیے جائیں۔ سرمایہ کاروں کو غیر ضروری مشکلات سے نجات دلانے اور کاروبار شروع کرنے کے مراحل آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کار ریاست میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے بند پڑے صنعتی یونٹس اور پلانٹس کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو یونٹس موجودہ سرمایہ کار مقررہ مدت میں فعال نہیں کرسکتے، وہاں نئے سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔ غیر فعال صنعتی اثاثوں کو پیداواری سرگرمیوں میں تبدیل کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

وزیر حکومت نے کہاکہ صنعتی اراضی اور سرکاری وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ ریاستی آمدن میں اضافہ ہو۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

انہوں نے محکمہ صنعت، تجارت، لیبر و معدنی وسائل کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنزیومر کورٹ پشاور کا کیرینگ بیگ کے اضافی 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘