شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 25 سالہ رفاقت، خصوصی جشن منانے کی تیاری

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنی پہلی ملاقات کے 25 سال مکمل ہونے پر لندن سے دور خصوصی وقت گزارنے کی تیاری کررہے ہیں۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے رواں سال اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کے ایٹن کالج میں تعلیم کے نئے مرحلے کا آغاز بھی دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات کی خبریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑا اپنی پہلی ملاقات کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر لندن سے باہر کسی پرسکون مقام پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

مطابق دونوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے ساتھ بھرپور وقت گزارا اور اب انہیں کچھ وقت ایک ساتھ گزارنے کی ضرورت ہے۔

شہزادہ جارج کے ایٹن کالج جانے اور شہزادہ لوئس کے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لیمبروک اسکول میں تعلیم دوبارہ شروع کرنے کے بعد ولیم اور کیٹ ایک خصوصی اور ضروری تفریحی دورے پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس آرچی اور للی بیٹ پہلی بار برطانیہ آئیں گے، کیا کزنز سے ملاقات ہوگی؟

دونوں کو یقین نہیں آرہا کہ ان کی پہلی ملاقات کو 25 سال گزر چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے وہی جوش محسوس کرتے ہیں جو پہلی ملاقات کے وقت تھا۔

اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کہاں جائیں گے، تاہم شاہی ذرائع کے مطابق دونوں کسی پُرسکون کاٹیج میں کچھ وقت گزارنے کے لیے خفیہ طور پر روانہ ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پہلی ملاقات 2001 میں اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں ہوئی تھی، جہاں دونوں زیر تعلیم تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر حکومت سازی: اہم عہدوں پر تینوں ڈویژنز کی نمائندگی نواز شریف کا درست فیصلہ

پشاور : کنزیومر کورٹ کا برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘