گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جوابی خطوط لکھ دیئے۔ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے کوئی تاریخ دیئے بغیر    انہوں نے اپنے اس عمل کی آئینی وضاحت پیش کی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں گورنر پنجاب کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی آئین کے آرٹیکل 112 کی شق 3 کے تحت تحلیل ہوئی ہے نہ کہ آرٹیکل 105 کی شق ۔3 کی بنیاد پر ۔ کم و بیش اسی موقف کے ساتھ انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھی جوابی خط لکھا ہے

آئین کے آرٹیکل 112 کی شق 3 کے مطابق وزیر اعلٰی کے مشورے پر صوبائی اسمبلی اڑتالیس گھنٹے میں خود بخود تحلیل ہوجائے گی جبکہ آ رٹیکل 105 کی شق 3 کے مطابق افر گورنر صوبائی اسمبلی وزیراعلٰی یا صوبائی کابینہ کے مشورے کے بغیر تحلیل کرتا ہے تو اسے نوے روز میں عام انتخابات کی تاریخ دینا ہوگی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے لکھے خط میں الیکشن کمیشن کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے ساتھ صوبے میں عام انتخابات کے حوالے سے پیش رفت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم