اسلام آباد میں کل میراتھن ریس، کونسی اہم شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 25 جنوری 2026 کو ایف نائن پارک سے ڈی چوک تک منعقد ہونے والی میراتھن ریس کے موقع پر ٹریفک کے لیے جامع ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میراتھن ریس ایف نائن پارک کے 12 دری ایریا سے شروع ہو کر جناح ایونیو کے راستے ڈی چوک تک جائے گی اور واپسی پر جناح ایونیو، طیب اردگان فلائی اوور اور نائنتھ ایونیو کے ذریعے دوبارہ ایف نائن پارک میں داخل ہو کر اختتام پذیر ہوگی۔ ریس کا کل فاصلہ 42 کلومیٹر جبکہ ہاف میراتھن کا فاصلہ 21 کلومیٹر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، سینکڑوں مقامی اور غیرملکی رنرز کی شرکت

پولیس کے مطابق ریس کے دوران صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔ اس دوران ایف نائن پارک، ڈی سی آئی کمپلیکس، ڈی چوک اور جناح ایونیو کے سنگل سائیڈ ٹریفک کے لیے سڑک مکمل طور پر بند رہے گی۔

ایف 10 راؤنڈ اباؤٹ، پاکستان چوک، سنٹورس مال کی جانب جناح ایونیو، جی 10 ٹو چوک، پی اے آر سی چوک، شاہین چوک، نائنتھ ایونیو یوٹرن، ایف ایٹ ایکسچینج، پمز لوپ، ایف سیون کارنر لوپ، یو فون ٹاور، سعودی پاک ٹاور، اٹک پمپ، پی ایس او پمپ، کلثوم پلازہ، چائنا چوک، ناظم الدین روڈ ٹی کراس، جیو چوک اور ڈی چوک سمیت متعدد مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ ریس ناظم الدین روڈ، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو، ابن سینا روڈ، خیابان انڈر پاس، سیونتھ ایونیو، فضل حق روڈ، کانسٹیٹیوشن ایونیو، سری نگر ہائی وے اور دیگر متبادل راستے استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بروقت اپنی منزل کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ