25 جنوری 1990 کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک اور سیاہ ترین دن

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

25 جنوری 1990 کو کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک اور سیاہ ترین دن قرار دیا جاتا ہے، جب بھارتی قابض افواج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بدترین مظالم کا ارتکاب کیا۔

25 جنوری 1990 کو ہندواڑہ میں ہونے والا اجتماع پُرامن اور غیر مسلح تھا، جس میں شہری وادی میں جاری قتل و غارت کے خلاف آواز بلند کرنے اور انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ تاہم بھارتی قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 بے گناہ افراد شہید جبکہ 75 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ رضیہ سلطان کی اپنے والد یاسین ملک کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے عالمی برادری سے اپیل

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین مکمل طور پر غیر مسلح تھے۔ اس وقت پوری وادی پہلے ہی گاؤکدل قتل عام کے صدمے میں مبتلا تھی، مگر حالات کو بہتر بنانے کے بجائے بھارتی حکام نے کرفیو، فوجی محاصروں اور جبری گرفتاریوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پورا علاقہ خوف اور غم کی فضا میں ڈوب گیا۔ واقعے کے بعد حسب روایت نہ تو کسی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دی گئی اور نہ ہی اس سانحے کے ذمہ داروں کو کبھی سزا دی جاسکی۔

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ مظفرآباد میں کشمیریوں نے بھارتی جنگی جرائم کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، جہاں مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، میاں محمد نواز شریف

یہ احتجاجی دھرنا ایک کشمیری تنظیم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی جنگی جرائم کے خلاف آواز بلند کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں، کیونکہ اس نے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی اور جمہوری حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی